ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں نوجوان کی مشتبہ ہلاکت:پولس کیس درج

مرڈیشور میں نوجوان کی مشتبہ ہلاکت:پولس کیس درج

Fri, 30 Nov 2018 17:20:35    S.O. News Service

بھٹکل:30؍نومبر (ایس او نیوز) منگل کی رات گھر سےنکلا نوجوان بدھ کی صبح  گھر کے پڑوس والے کاجو پلانٹیشن میں پھانسی سے لٹکتے پائے جانے پر  خاندان والوں نے موت کے متعلق شبہ جتاتے ہوئے پولس تھانے میں شکایت درج کرنے کاواقعہ پیش آیا  ہے۔

مہلوک کی شناخت مرڈیشور ،ہندرینے کامینمنے کے مکین روی ناگپا نائک (31) کے طورپر کی گئی ہے ۔ روی کی نعش نیلان رسی سے لٹکتی ہوئی دیکھی گئی ۔ اس سلسلےمیں مہلوک کے والد جٹیا نائک نے پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔مرڈیشور پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ ہلاکت کا کیس درج کرلیا گیا ہے ، نعش کے پورسٹ مارٹم  کے بعد ڈاکٹروں کی طرف سے دی جانے والی رپورٹ کو دیکھ کر  جانچ آگے بڑھائی جائے گی۔


Share: